|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2018

کوئٹہ: گوادر کے قریب بم دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ جیوانی کے قریب سائیجی میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے مطابق گشت کررہے تھے اس دوران نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے چھپائے گئے بم کا دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار لانس نائیک نواز اور سپاہی عمران شہیدجبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سپاہی رمضان ، سپاہی سلیم، سپاہی قدوس اور نائیک ساجد شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورلاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔