گوادر : گوادر میں بہت جلد تمام تر سہو لیات سے آ راستہ رہائشی اسکیم مکمل کیا جائے گا۔ 400سے رہائشی گھر تعمیر کےئے جائینگے۔
گوادر گالف سٹی کا منصوبہ بہت جلد مکمل کیا جائے گا ان خیالات کااظہار ملک کی معروف بزنس ٹا ئیکون ا ور بحر یہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے نواسے ملک بلال نے یہاں گوادر میں گالف سٹی کی سائیٹ کا معائنہ اور وہاں مسجد اور ہیڈ آفس کی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر گالف سٹی کا منصوبہ بہت جلد مکمل کیا جائے گا جہاں پہلے مرحلے میں 400کے قر یب گھر بنائے جائینگے گھر بنانے کا مقصد اسکیم کو کا میاب بنا ناہے جب تک رہائشی گھر نہیں بنیگے آبادی نہیں ہوگی ۔
گالف سٹی کا منصوبہ حقیقی معنوں میں شرمندہ تعبیر ہوگا اور انشاء اللہ یہاں پر زندگی کی ریل پیل ہوگی اور گاڈیاں چلتی ہوئی ملینگی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ایکسپو میں ہمارے اسکیم کا اسٹال بھی لگا یا گیا تھا ،گوادرپاکستان کا ابھر تا ہوا شہر ہے جس میں ہر شعبہ میں مواقع موجود ہیں جس سے ہم بھر پور استفادہ حاصل کر نے کا عزم رکھتے ہیں۔
یہاں اور ملک کے دیگر شہروں کے لوگوں کو تمام تر سہو لیات سے آ راستہ رہائشی اسکیم میسر کر دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ گالف سٹی کے بارے میں ابہام اور افواہ پیھلارہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہم نے جو منصوبہ شروع کیا ہے ۔
وہ من و عن مکمل ہوگا لوگوں کا تعاون چاہےئے۔ اس موقع پر بکر ے کا صدقہ بھی دیا گیا ۔ تقر یب میں ملک فرخ شہزاد، پیر فخر الدین شاہ گیلانی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
گوادر میں جدید رہائشی اسکیم جلد مکمل کیا جائیگا، ملک بلال
وقتِ اشاعت : February 1 – 2018