گوادر : گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کی طالبات نے تربت یونیورسٹی کے بی اے و بی ایس سی کے نتائج مسترد کرتے ہوئے دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی نکالی۔سینکڑوں طالبات کا گرلز کالج سے تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس تک سات کلومیٹر پیدل مارچ ۔
یونیورسٹی کے خلاف شدید نعرے بازی۔ ہفتہ کے روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کے طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکال کر نیوٹاؤن سے سید ہاشمی ایونیو اور عدالت روڈ سے ہوتے ہوئے تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس پہنچی۔
گوادر کیمپس کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کا کہنا تھا کہ تربت یونیورسٹی نے سالانہ امتحانات میں گوادر کے طلبا و طالبات کے ساتھ تعصبانہ رویہ اختیار کیا ہے امتحانات میں شامل گوادر کی 438 طالبات میں صرف 30 طالبات کو پاس کیا گیا ۔
انھوں نے کہا کہ بوائز کالج کے بھی پانچ سو طلبا سے صرف تین طالبعلم پاس ہوئے ہیں ۔جبکہ جن طالبات نے پرچے نہیں دیئے انھیں پاس کیا گیا ۔اس سے نتائج کے معیار کا اندازہ بخوبی ہو سکتا ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ انھیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان سے کئے گئے نا انصافی کا ازالہ کیا ۔
گرلز ڈگری کالج گوادر کے طالبات کا دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی
وقتِ اشاعت : February 4 – 2018