کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی کوئٹہ میں منفی10 جبکہ زیارت ، کان مہترزئی اور قلات میں منفی11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے باعث لو گوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے زیارت، کان مہترزئی، توبہ کاکڑی، قلات اور مستونگ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث معاملات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی سردی کے باعث کوئلے اور لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو گا ۔
کوئٹہ کے مختلف علاقوں پشتون آباد، خروٹ آباد ، غوث آباد، خلجی کالونی، سریاب، نواں کلی، بلیلی، کچلاک ، سٹیلائٹ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر دور دن تک جاری رہے گی ۔
کوئٹہ ، قلات، مستونگ، زیارت ودیگر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں
![]()
وقتِ اشاعت : February 4 – 2018