کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، افغان خفیہ ایجنسی کے 4اہلکار گرفتارکر لیاگیا جبکہ پاسپورٹ سمیت دھماکہ خیز مواد برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی اور لیویز نے ضلع پشین کے علاقے سرخاب میں سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، گرفتار افراد میں چار غیرملکی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکار بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے افغانی پاسپورٹ بھی برآمد ہواہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارچاروں غیرملکی افراد کا تعلق افغانستان کے خفیہ ایجنسی این ڈی ایس سے ہے۔ گرفتار ملزمان سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔