|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2018

کوہلو :  نیوکلی میں لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیو کلی کے رہائشی جاوید کے والد نے پولیس میں مقدمہ درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نیاز محمد، شربت خان اور نصیر خان نے جاوید کو نشہ آور دوا کھلا کر زیادتی کی، جس پر پولیس نے مطلوب ملزموں کے خلا ف چھاپے اور کاروائی شروع کردی۔

اتوار کے روز پولیس نے آر آر آئی بی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم نیاز محمد کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ کوہلو منتقل کردیا ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔