صحبت پور : ریجنل پاسپورٹ آفیس صحبت پور عوام کیلئے وبال جال بن گیا ۔پاسپورٹ بنوانے کے لیئے آنے والے صارفین کو مختلف حربے استعمال کرکے تنگ کیا جارہا ہے ۔اور پاسپور ٹ آفیس کا انچارج ہفتے میں دو سے تین دن آفیس آتے ہیں ۔اور ٹائم سے قبل ہی چھٹی کرکے چلے جاتے ہیں ۔
صحبت پور کے سیاسی وسماجی وعوامی حلقوں نے کہا ہے کے ضلع صحبت پور میں عوام کی سہولت کیلئے کھلنے والی ریجنل پاسپورٹ آفیس صحبت پور کے عملے کا رویہ غریب عوام کیساتھ درست نہیں ہے ۔اور پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنے والے لوگوں کو خواہ مخواہ کے چکر کٹوائے جا رہے ہیں ۔اور مختلف ہیلے بہانے بنا کر انہیں تنگ کیا جا رہا ہے ۔
عوامی حلقوں نے حکومت پاکستان وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکے ریجنل پاسپورٹ آفیس صحبت پور کے عملے کے اس رویئے کیخلاف کاروئی عمل میں لائی جائے اور عوام کو اس حج کے سیزن میں بہتر سے بہتر سہولیات فرائم کیئے جائیں۔بصورت دیگر ریجنل پاسپورٹ آفس ٖصحبت پور کے عملے کیخلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ریجنل پاسپورٹ آفیس صحبت پور عوام کیلئے وبال جال بن گیا
وقتِ اشاعت : February 4 – 2018