کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے سینئر صحافی صدیق بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدیق بلوچ ایک نڈر اور مخلص انسان تھے۔
انہوں نے کبھی صحافت کو کاروبار کے نظر سے نہیں دیکھا بلکہ اسکو لوگوں کی خدمت اور حق و سچ کی پرچار کا زریعہ بنایا ساری عمر انہوں نے مشکلات کے باوجود ہمیشہ صحافت کی اہمیت کو برقرار رکھا صدیق بلوچ کے انتقال سے بلوچستان کو اس شعبے میں ناقابل تلافی نقصان پہنچی ہے ۔
جو کبھی پر نہیں کی جاسکے گی انہوں نے دعا کہ ہے اللہ پاک محروم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے .
صدیق بلوچ نے صحافت کو حق وسچ کی پرچار کا زریعہ بنایا، نذیر بلوچ
وقتِ اشاعت : February 7 – 2018