|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2018

کوئٹہ : لالہ صدیق بلوچ کا یہ فقرہ انکے رحلت کے روز سچ ثابت ہوئی کہ میرے وفات کے روز بھی اخبارات کی اشاعت نہ رکنی چاہیئے ۔

جس روز میں دنیا سے کوچ کرجاؤں تو میرے آفس میں کام معمول کے مطابق جاری رہے یہی مجھے خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین نمونہ ہے۔

لالہ صدیق بلوچ واقعی آج ہم سب کو سوگوار کرکے چلے گئے مگر آفس میں کام اسی طرح جاری ہے۔

آج انکے جانے کے غم میں ہر آنکھ اشکبار ضرور ہے مگر لالہ صدیق بلوچ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے روزنامہ بلوچستان ایکسپریس اور روزنامہ آزادی کے تمام عملہ نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے لالہ صدیق بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا ۔