|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2018

کراچی:  ڈسٹرکٹ چیئرمین لیاری کاکے ایم سی اسکول لالہ صدیق بلوچ کے نام سے منسوب کرنے کااعلان۔

تفصیلات کے مطابق لیاری میں لالہ صدیق بلوچ کی سوئم کے موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین لیاری ملک فیاض نے کے ایم سی ریکسرلائن اسکول کا نام لالہ صدیق بلوچ سے منسوب کرنے کااعلان کرتے ہوئے اسکول کی عمارت کو ازسرنو تعمیر بھی عمل لائے جائے گی۔

ملک فیاض نے کہاکہ لالہ صدیق بلوچ نے لیاری کانام پورے ملک میں اپنے علمی جدوجہد سے روشن کیا انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک درسگاہ کو ان کے نام سے منسوب کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ آنے والی نسل لالہ صدیق بلوچ کی عملی جدوجہد سے نہ صرف روشناس ہوبلکہ لالہ صدیق بلوچ کومشعل راہ بناتے ہوئے علمی میدان میں اپنالوہا منوائے۔