|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2018

؂دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبراورڈسٹرکٹ نوشکی کے آرگنائزرمیرخورشیداحمدجمالدینی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بابائے صحافت روزنامہ آزادی و بلوچستان ایکسپریس کے ایڈیٹرانچیف کالم نگار تجزیہ نگار سینئرصحافی لالا صدیق بلوچ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ لالا نے بلوچستان کو اپنے کردارسے ایک پہچان دی تھی اوراپنی پوری زندگی بلوچستانی عوام طلبہ،بزگر،سیاستدان،غریب مفلوک الحال عوام کے لیئے وقف کررکھی تھی

انکی وجہ سے بلوچستان میں ہزاروں لکھاری پیدا ہوئے اور انہوں نے نوجوانوں کو حوصلہ فراہم کرکے انکی صلاحتیوں کومزیدتوانائی فراہم کی ۔


مرحوم کی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند تھی اور بلوچستان کے ہرطبقہ کے لوگ ان سے بہت کچھ سیکھا اور انکے انتقال سے بلوچستان ایک مفکر دانشور اوراہل قلم سے محروم ہوگیا اوریہ خلا کھبی پر نہیں ہوسکے گا میرخورشیداحمد جمالدینی نے لالاصدیق بلوچ کے انتقال پرانکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ لالا کو اپنے جواررحمت میں بلندمقام عطاء فرمائے اورپسماندگان کوصبرجمیل عطاء فرمائے آمین۔