اندرون بلوچستان : بلوچستان کے مختلف پریس کلبز میں سینئر صحافی لالہ صدیق بلوچ مرحوم کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں تعزیتی ریفرنسز کا سلسلہ جاری ہے ۔ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا انکے انتقال پر افسوس کا اظہار صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش ۔
اوستہ محمد پریس کلب کے صدر علی مردان جمالی نائب صدر علی حسن بلو چ محمدرفیق پندرانی ذالفقار علی کھوسہ قر بان علی چہوان ذاکر رڈ عبد اللہ مگسی محمد حنیف بلو چ عبد الستار ترین محمد حنیف مینگل دیگر نے چیف ایڈیٹر صدیق بلو چ کے انتقال پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے کہا کہ لا لا صدیق بلوچ نے صحافت میں ایم کردارادا کیا تھا ان کی انتقال سے صحافت میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں میں پورا نہیں ہوسکتا ۔
ایم سی شہید سکندر آباد سوراب کے چیئرمین حاجی مولابخش وائس چیئر مین حاجی الطاف حسین و تمام کو نسلران نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے کہنہ مشق بزرگ صحافی لالہ صدیق بلوچ کی وافات کو بلوچ قوم کیلئے نا قابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نڈر اور بے باک صافی تھے اپنے طویل صحافتی کیریئر میں انھوں نے ثابتقدمی کے ساتھ حق و سچ کا ساتھ دیا اور اپنے قلم کے ذریعے حقائق پر بنی حالات و واقعات کو زہر بحث لاتے رہے ۔
وہ کسی بھی مو قے پر مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوئے انھوں نے دعا کی کہ رب پاک صدیق بلوچ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ،آمین۔
ژوب پریس کلب کا زیر اہتمام تعزیتی اجلاس سینئر صحافی اختر گل مندوخیل کے زیر صدارت منعقدہوا، اجلاس میں پریس کلب کے ممبران اختر گل مندوخیل، شاہ باران مندوخیل، شاہ بران کاکڑ، عبدالصمد مندوخیل، کریم داد شیرانی، رفیع اللہ مندوخیل ،ظفر اقبال خٹک نے شرکت کی۔
اظہار تعزیتی اجلاس میں سینئر صحافی آصف بلوچ ،طارق بلوچ کے والد مرحوم سینئر صحافی دانشور مصنف صدیق بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے، آمین ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن فوزیہ بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں چشم وصحافت اور روزنامہ آزادی بلوچستان ایکسپریس کے ایڈیٹر لالہ صدیق بلوچ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالہ نے بلوچستان کو اپنے قلم سے پہچان دی ہے۔
ان کی وجہ سے بلوچستان میں ہزاروں لکھاری پیدا ہوئے فوزیہ بلوچ نے کہا کہ لالہ صدیق بلوچ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چاغی نیشنل پریس کلب کے سینئرصحافی محمد اسحاق بلوچ، آغا گل مسرت اللہ بخش حسنی ، ممتاز انور مینگل، خلیل خادم نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں بابائے صحافت روزنامہ آزادی ، بلوچستان ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر لالہ صدیق بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالہ صدیق نے اپنی پوری زندگی صوبہ بلوچستان میں صحافت کی فروغ اور بلوچستان کے مسائل کو بہترین انداز میں پیش کر کے صحافت کی میدان میں نمایاں کردار اداکیا ۔
صدیق بلوچ کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں تعزیتی ریفرنسز کا سلسلہ جاری
وقتِ اشاعت : February 11 – 2018