خضدار: خضدار میں اراضی کی ملکیت پر ایک ہی قبیلے کے دو افراد کے مابین تصادم، 7افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کے نواحی علاقہ ہلوائی پہاڑی کے قریب مریجی میں غلامانی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے ۔
ایک دوسرے کے خلاف پتھروں ، آہنی وزن دار آلات اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں احمد غلامانی محمد ابراہیم غلامانی عبدالغفار غلامانی علی اصغر غلامانی محمد یونس غلامانی محمد یوسف غلامانی علی انور غلامانی ظفراللہ غلامانی مولا بخش غلامانی زخمی ہوگئے ، جن کی سروں اور پورے جسم پر چوٹیں آئیں ۔ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری تھا ۔پولیس مذید کاروائی کررہی ہے ۔
خضدار ، زمین کے تنازعے پر تصادم ، 7افراد زخمی
وقتِ اشاعت : February 19 – 2018