|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2018

کوئٹہ: محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے صوبے میں بسنت بنانے اور پتنگ اڑانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

محکمے کی جانب سے آئی جی پولیس بلوچستان، تمام ڈویژنل کمشنرز اور تمام پولیس ڈی آئی جیز کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق 23سے25فروری تک صوبے میں بسنت کا تہوار منایا جائیگاچونکہ بلوچستان اسمبلی 2006ء میں منظور کردہ ایک قانون کے تحت پہلے ہی انسانی زندگی اور نجی و سرکاری املاک کے تحفظ کے خاطر پتنگ اڑانے اور دھاتی ڈور کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کرچکی ہے ۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی صوبے میں پتنگوں کی کھلم کھلا فروخت اور اڑانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اس لئے تمام متعلقہ حکام پتنگ اڑانے اور اس کی خرید و فروخت پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کریں۔