خضدار: خضدار میں پینے کے پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی خضدار پیکج کے تحت لگائے جانے والے ٹیوب ویلز میں استعمال سے قبل پانی کی سطح 50سے فٹ سے زیادہ نیچھے گرگئی ۔
گذشتہ 7 سالوں سے بارشوں کے نہ ہونے خضدار کے تمام اطراف میں زرعی ٹیوب ویلز کے ذریعہ پانی کے بے دریغ اخراج کے بعد بلوچستان میں انتہائی تیزی ترقی کرنے والا شہر خضدار میں انسانی بنیادی ضرورت پانی کے بارے میں انتہائی تشویش ناک صورت حال ہے جہاں پانی ناپید ہوجائے وہ زندگی گذارنا مشکل ہو جاتا ہے ۔
اس بارے حکومت کی جانب سے کوئی منصوبہ بندی نہیں جارہی ہے نہ کہ ارباب اختیار میں اس بارے میں کوئی سنجیدگی پائی جاتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بارے میں ایک جامع پالیسی اختیار کیا جائے جس سے اس شہر کا مستقبل محفوظ ہوجائے ۔
خضدار میں پانی کا بحران شدید زیر زمین پانی کی سطح نیچے گر گئی نقل مکانی کا خدشہ
وقتِ اشاعت : February 24 – 2018