کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ،بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ ،ژوب، لورالائی ،نوکنڈی، پشین،قلعہ عبداللہ ،قلات ،مستونگ ،سبی سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ایک طرف عوام نے باران رحمت کا شکر ادا کیا تو دوسری جانب یہی رحمت زحمت بھی بن گئی کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی آئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بارش جہاں عوام کیلئے رحمت بنی مگر حسب روایت نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے زحمت بن گئی۔
بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی شاہراہ پر جمع ہوگئی جس سے ٹریفک روانی شدید متاثر ہوکر رہ گئی تو دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچھولی کا سلسلہ بھی جاری رہا کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی غائب رہی معمولات زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئی جبکہ گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
بارش سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف پکنک پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کا بھی رخ کیا اور سرد موسم کو بھرپور انجوائے کیا۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ 27 فروری تک جاری رہے گا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پر برفباری
![]()
وقتِ اشاعت : February 24 – 2018