|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2018

کوئٹہ : ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام بولان میڈیکل کالج کیلئے لیے جانے والے انٹری ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف طلباء وطالبات کا کوئٹہ پریس کلب کے باہر شدید بارش میں بھی احتجاجی دھرنا جاری ۔

احتجاج پر بیٹھے طلباء وطالبات کا کہنا تھا کہ اپنے آئینی حق کیلئے بے سروسامانی میں بیٹھے طلباء کا کوئی پرسان حل نہیں شدید بارش میں کھلے آسمان تلے احتجاج پر بیٹھے طلباء وطالبات کا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجل ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے زاہد جاری احتجاج دھرنے کا مقصد میڈیکل ٹیسٹ میں ہونے والے زیادتیوں کیخلاف آواز بلند کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم نے ٹیسٹ میں نقل اور بے ضابطگیوں کی تصدیق کی اور عدالت میں کیس زیر سماعت ہے ۔

اس کے باجود نتائج کا اعلان کیا گیا اور من پسند لوگوں کے ناموں پر مرتب لسٹ آویزاں کی گئی جو حقیقی طلباء کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائے اور ایچ ای سی سابق ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرتے ہوئے از سرنو ٹیسٹ کا انعقاد کرے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول تک ہمارا دھرنا جاری رئیگا ۔