ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں کتے کو مارنے پر دو قبائل میں ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر حملے دو خواتین سمیت بارہ افراد شدید زخمی ہو گئے زخموں کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال لایا گیا چار افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ سمندر خان عمرانی میں سولنگی قبیلے کے کم سن بچے نے کتے کو مارا تو ڈومکی اور سولنگی قبائل نے ڈ ایک دوسرے پرڈنڈوں سے حملے کر دیئے ۔
جس کے نتیجے میں صدام حسین سولنگی نثار احمد سولنگی عبدالحق سولنگی عبدالحکیم سولنگی عبدالروف سولنگی دو خواتین جبکہڈومکی قبیلے کے پانچ افرادسیف اللہ ڈومکی اڑبنگ ڈومکی عبدالکریم ڈومکی محمد عظیم ڈومکی عبدالحئی ڈومکی سمیت بارہ افراد شدید زخمی ہو گئے زخموں کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال لایا گیا جبکہ چار افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ ریفر کردیا گیاپولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
نصیر آباد ، کتے کو مارنے پر دوگروہوں میں لڑائی
وقتِ اشاعت : February 26 – 2018