چمن : پاک افغان سرحدپر باڑ لگانے کیلئے نوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہیں اور باڑ لگانے کا کام جلد شرو ع کیاجائے گا ۔
پاک افغان سرحد پر نئے چودہ چھوٹے قلعے بھی قائم کئے جائیں گے ۔ ایف سی ذرائع چمن پاک افغان سرحد پر فنسنگ کاکام نوے فیصد مکمل کیاجاچکاہیں جبکہ چود ہ چھوٹے قلعے بھی قائم کئے جاچکے ہیں اور مزید قلعے بھی قائم کئے جائینگے جس کی مکمل تعداد پچاس تک ہونگی ۔
ایف سی ذرائع نے مزیدبتایاکہ دو نئے ونگ بننے کا امکان ہیں جوکہ فنسنگ کے کام کو مکمل کرنے میں کردار اداکرے گی ان اقدامات سے نہ صرف پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہونگی بلکہ افغانستان کی سرحدیں بھی محفوظ ہونگی ۔ فنسنگ کے مکمل ہونے سے پاکستان بھر میں دہشت گردی میں بھی کمی آئے گی اور دہشت گردوں کی نقل وحمل پر نظربھی رکھی جائے گی گورنمنٹ کے اس اقدام کو چمن کے عوام نے بھی فنسنگ کے کام کو مکمل ہونے میں ساتھ دینے کا اعلان کیاہیں ۔
ایف سی ذرائع نے مزیدکہاکہ پاک افغان پر نصب کرنے کیلئے فنسنگ کی اونچائی بارہ فٹ اور چوڑائی نوفٹ ہونگی جبکہ درمیان میں خاردار تار کے رول کو ڈالاجائے گاجو بتیس بتیس انچ کی ہونگی فنسنگ کے تار کا معاہد ہ چین سے کیاگیاہیں اور تار چین سے منگوائی گئی ہیں جو اس وقت پہنچ چکی ہیں اور فنسنگ (باڑ ) نصب کرنے کا حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیاہیں ۔ پاک افغان سرحد پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہیں دہشتگرووں کے روک تھام کیلئے ہرقسم کی اقدامات کئے گئے ہیں ۔
پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کیلئے کام جاری نوے فیصد کام مکمل
وقتِ اشاعت : February 26 – 2018