|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر خودکش حملے میں چار اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار کے قریب خونی تالاب کے علاقے میں قائم ایف سی کے کیمپ پر خودکش حملہ ہوا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار محمد عامر، محمد عمران، جاوید احمد اور محمد راشد شہید جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکے اور فائرنگ کے بعد فورسز کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشتگرد کے ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش کیلئے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں ایف سی اور لیویز کی خونی تلاب چیک پوسٹ پر خودکش حملہ میں 8 سے 10 کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا دھماکہ میں 4 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے ۔

سول ڈیفنس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب خونی تلاب چیک پوسٹ پر تقریباً 20سالہ نوجوان نے خودکش حملہ کیا حملہ میں 8 سے 10 کلوگرام دھماکہ خیز مواد بمعہ وال بیرنگ استعمال کئے گئے

دھماکہ میں 4 سیکورٹی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے ریسکیو کا عمل مکمل کرکے بی ڈی ٹیم کے ہمراہ مذکورہ علاقے کو کلیئر کردیا اور جامعہ وقوعہ سے اکٹھے کئے گئے شواہد ایگزامنیشن کے لئے فرانزٹ لیبارٹری کو بھجوائے جائیں گے ۔