|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2018

سبی : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایا ں کارکردگی دیکھا نے اور میلہ منتظمین کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا ۔

جن میں مالداروں کے لیے 20لاکھ روپے میلے میں ڈیوٹی انجام دینے والے آفیسران اور اہلکاروں کیلئے 10لاکھ روپے پاک فوج ایف سی اور پولیس کومیلے کی خدمات انجام دینے کے لیے 10لاکھ روپے لیویز اہلکا روں کے لیے 10لاکھ روپے بینڈ کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے 10لاکھ روپے فلاور شو کا دلکش شو پیش کرنے والے ہر طالبعلم کیلئے اپنی جانب سے دو دو ہزار تما م طالعلبوں کیلئے جبکہ صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو میر عاصم کرد گیلوکے جانب سے ہر ایک کیلئے ایک ایک لاکھ اعلان کیا۔

نیزہ بازی کا کرتب دیکھا نے والوں کیلئے 2لاکھ روپے ۔آرمی ڈرل پارٹی کیلئے 2لاکھ روپے اسپیشل ایجوکیشنل کیلئے 5لاکھ موٹر سائیکل اور جیپ جمپ کا کرتب دکھانے والوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کیپمرکے فرائض انجام دینے والوں کیلئے ایک لاکھ روپے ملی نغمہ پیش کرنے والوں کیلئے دولاکھ روپے پریس کلب سبی کیلئے 20لاکھ روپے پریس کلب کے اراکین کیلئے 5لاکھ روپے انعامات کا اعلان کیا ۔