آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرز کراچی اور ملیر گیریژن کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز میں صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال، بالخصوص کراچی اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیاگیا، آرمی چیف نے کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری پر پاکستان رینجرز سندھ کی کارکردگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملیر گیریژن میں آفیسرز سے خطاب میں ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کیلئے ان کی شاندار پیشہ وارانہ کوششوں کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز کراچی میں امن پاکستان میں امن و استحکام کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے،کراچی اور صوبے میں صورتحال معمول پر برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔