|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2018

خضدار: کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو لوٹنے کی کوشش نا کام ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو سراچو وڈھ کے مقام پر نا معلوم ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی ۔

لیویز فورس کے جوان جو کہ مسافر کوچ کی وڈھ سیکشن میں حفاظت پر معمور تھا نے کوچ کے مسافروں کو لوٹنے سے بچاتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار عبدالمجید چھٹہ ولد کریم بخش شدید زخمی ہو گیا جنہیں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

دریں اثناء ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکار کو ان کے آبائی علاقہ وڈھ کلی چھٹومیں سپرد خاک کر دیا گیامرحوم کے نمائزہ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی ،ایف سی 132 ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل فضل رسول قادری ،تحصیلدار وڈھ منیر احمد مغل ،رسالدار میجر محمد ہاشم مینگل سمیت قبائلی عمائدین معززین شہر نے شرکت کی جب کہ ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی نے شہید اہلکار کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی