مچھ: مچھ میں پانی تقسیم کا انوکھا فارمولہ،پی ایچ ای حکام نے فی گھنٹہ پانی فروخت کے مختلف نرخ مقرر کر دیئے جس کے باعث شہر میں پانی کی قلت اور بحران پیدا ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ای آفیسر نذیر احمد اپنے وال انچارج رزاق اور وال مین عامر کے ساتھ ملکر پانی عوام پر فروخت کرنے لگا محلوں میں پانی فراہمی کیلئے گھنٹوں کے مختلف نرخ مقرر کئے گئے ہیں ۔
مذکورہ وال مین وا نچارج محلوں میں گھروں سے رقم اکٹھی ہو کے پانی فراہمی کرتے ہیں جبکہ جہاں رقم نہ ملے تو پانی فراہمی روک دی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب میونسپل کمیٹی کے محلے میں چوبیس گھنٹے پانی فراہمی کو ممکن بنا کر دیگر محلوں کو مکمل محروم کر دیا گیا ہے
مچھ،پی ایچ ای پانی فروخت کرنے لگا،شہری پریشان
وقتِ اشاعت : March 6 – 2018