|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2018

گوادر :  سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو بلوچستان قمبر دشتی نے گزشتہ روز یہاں گوادر میں اراضیات کے امور کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں اراضیات کی الائٹمنٹ کے امور کے حوالے سے غور کیا گیا جس میں زور دیا گیا کہ گوادر میں تر قیاتی منصوبے جاری ہیں جس کے پیش نظر اراضیات کی الائٹمنٹ کے امور میں مروجہ قواعد و ضوابط کو ہر لحاظ سے ملحوظ خاطر رکھا جائے اور ترقیاتی منصوبے کے لےئے استعمال ہو نے والی اراضیات کے حوالے قوانین پر عمل درآمد کوبھی یقینی بنا یا جائے ۔

اجلاس میں جی پی اے کے چےئر مین دوستین خان جمالدینی، بر گیڈ ئیر کمال اصفر، ڈی جی ڈ ی اے ڈاکٹر سجا د بلوچ اور ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی سمیت سول و عکسری حکام شر یک تھے ۔