خضدار: سابق وزیرو رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کی طرح آئندہ قومی انتخابات میں بھی نیشنل پارٹی اور اس کے اتحادی سرخ رو ہونگے ،ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں گے۔
،پانچ سال قبل ہم نے عوام سے جو وعدے کیئے تھے انہیں پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ،عوام کو پر امن ماحول دیا ،میڈیکل کالج ،یونیورسٹیوں کے علاوہ دیہی علاقوں کے سکولوں کو اپ گریڈ کروادی ،ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کر دی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر سینٹ انتخابات کے لئے جو منصوبہ بندی کی تھی ہم اپنے ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اسی طرح ہم آنے والے قومی انتخابات کے لئے بھی تیاری کر رہے ہیں اور ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں پیش ہونگے ۔
مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پانچ سال قبل ہم نے عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی بلوچستان کے عوام کو امن کا تحفہ دیا ،یونیورسٹیوں کے قیام کو ممکن بنایا ،اربوں روپے کے ڈیمز بنائیں ۔
دیہی علاقوں کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کی ،سینکڑوں کی تعداد میں واٹر سپلائی اسکیمات دی ،میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دئیے خضدار میں ٹیچنگ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں میڈیکل کالج کی منظوری دلائی جس میں عنقریب کلاسوں کا آغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے منتخب سینیٹرز بلوچستان کے عوام کے مسائل ایوان بالا میں بہتر انداز میں اٹھائیں گے اور قانون سازی میں بھی بنیادی کردار ادا کرئینگے ۔
سینیٹ کی طرح عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے، اسلم بزنجو
وقتِ اشاعت : March 7 – 2018