|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2018

کوئٹہ+اندرون بلوچستان: جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھرکی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں شام میں مسلمانو ں پر بدترین مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ،مساجد میں علماء خطبا ء نے مذمتی قرار دادیں منظورکیں،مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اورریلیاں نکالی گئیں۔

کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹریٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جومختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی منان چوک پراحتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوئی،جس سے حافظ حمداللہ،حاجی سازالدین،حاجی عبدالصادق،حاجی نورگل خلجی سمیت دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شام میں بے گناہ بچوں ،عورتوں اور مردوں کا قتل عام کھلی دہشت گر دی ہے عالمی قوتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔

جے یو آئی مظلوم شام کے مسلمانوں کے دکھ ودرد میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہاکہ شام کے مظلوم مسلمانوں پر جاری انسانیت سوز مظالم کیخلاف اسلامی دنیا کو اواز بلند کر نی چاہیے، اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کومتحدہوکر اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔

اقوام متحدہ کو شام کے شہر غوطہ میں مسلمانوں کے قتل عام ،عورتوں اور بچوں کے زندہ جلائے جانے اور لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات پر نوٹس لینا چاہیے ۔علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ،لورالائی،نوشکی،خاران،بولان،نصیرآباد،لسبیلہ،ہرنائی،پشین،موسی خیل،سبی، لہڑی، واشک، دالبندین،تربت،خضدارسمیت مختلف اضلاع میں ریلیاں نکالی گئیں اوراحتجاجی مظاہرے ہوئے جن سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو موثر کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ باقی نہیں رہے گا۔

اسلامی ممالک مصالحانہ کردار ادا کریں تو عالم اسلام کو درپیش مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام میں شام کی تاریخی حیثیت ہے یہاں کے مسلم عوام کے مسائل پر امت مسلمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے ہماری وزارت خارجہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر ان مسائل پر توجہ دے اور سیاسی قیادت بھی اپنا کردار ادا کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیرونی ایجنڈوں کی بجائے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے یہی قوت ہوگا ورنہ پاکستان انتشاراور فرقہ وارانہ کشیدگی کا فائدہ ہمیشہ استعماری قوتوں کو ہی ہوا ہے شام میں جاری خانہ جنگی قابل تشویش ہے اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کیا ہوتا تو مسلمان باہم دست و گریبان نہ ہوتے مسلم ممالک کو عدم مداخلت کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے کہ کسی ملک کے اندرونی حالات خراب نہ کئے جائیں اور ہر مملکت اپنے ریاست امور پر خود فیصلے کرے ۔

بیرونی ممالک کسی حکمران کو ہٹانے کی سازشیں کریں گے تو حالات شام جیسے ہی ہوں گے اس لئے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے۔

مر کزی میڈیا آفس کے مطابق کوئٹہ،پشاور،لاہور،کراچی،سکھرسمیت چاروں صوبوں کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، جے یو آئی پنجگور کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ حاجی عبدالعزیز بلوچ حاجی یاسین زہری مولانا عبدالمجید مدنی مولوی عبدالعلیم مولوی علی احمد ولی ساسولی نے کی ریلی بازار کے مختلف گلیوں میں گشت کرتے ہوئے پنجگور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔

شامی مسلمان پر مظالم اور قتل عام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جے یو ائی پنجگور کے ضلعی آمیر حافظ محمد اعظم بلوچ جنرل سکیرٹری حاجی عبدالعزیز بلوچ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر دنیاپر اپنی تسلط کو مظبوط اور برقراررکھنے کیلئے مسلمانوں کی بے دردی سے قتل عام کررہی ہے ۔

خود کو انسانیت کے بڑے علمبردار کہنے والے مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں جب کوئی مسلمان اپنے حق کیلئے اواز نکالتا ہے تو اسے دھشت گردی کا الزام لگا کر خاموش کیا جاتاہے کیا شامی مسلمانوں کی قتل عام دھشت گردی نہیں ہے دیکھا جارہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نام پر ایک ادارہ قائم ہے جو ہر ظلم کے خلاف کاروائی کرتا ہے شام برریت مظالم کی انتہا ہے صرف ایک ہی ملبے تلے سینکڑوں کی تعداد میں ماہیں ۔

بچوں بوڈھوں کی لاشیں نکالی جاتی ہے کیا یہ ظلم نہیں ہے کیا یہ اں سانیت کی تزلیل نہیں تو پھر کیوں اقوام متحدہ خاموش ہے اسلیئے کہ اقوام متحدہ صرف امریکہ اور روس کے دم چھلہ بن چکا ہے،قلات میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام شام کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمود شاہ نے کیا ریلی مرکز اسلامی سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے اڈہ چوک پر ایک احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی ۔

اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے روس ایران امریکہ اور شامی حکمرانوں کے لیئے شدید نعرے بازی بھی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمود شاہ ضلعی ترجمان مولانا محمدقاسم لہڑی اور دیگر نے شام کے مظلوم نہتے مسلمانوں پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں اور مسلم حکمران خواب خرگوش میں سوئے ہوئے ہیں۔

ملک کے دیگرعلاقوں کی طرح شہیدسکندرآباد میں بھی جمیعت علمائاسلام ف کے مرکزی کال پرشامی مسلمانوں پرہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جلسے کا انعقادکیاگیا۔

احتجاجی ریلی مرکزی جامعہ مسجدسوراب سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتاہواشہدائے سوراب چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیارکی جلسے سے جے یوآئی ف کیضلعی وصوبائی رہنماوں مولوی محمداسماعیل قمبرانی،مولوی خان محمدسناڑی،؟مولانااللہ بخش،حافظ ہدایت اللہ، قاری شریف اللہ،حافظ محمودالرحمن اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شامی مسلمانوں پرانسانیت سوزمظالم اسلام مخالف قوتوں کی کاستانیاں ہیں ۔

ایک منظم سازش کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کرخ میں بھی جمعیت علماء اسلام اور جعمیت طلبہ اسلام کے زیر اہتمام شام میں بے گناہ مسلمانوں پر بمباری اور مظالم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گء احتجاجی ریلی بازار سے گزر کر جیلانی چوک پہنچا احتجاجی ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ریلی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ عبدالغنی موسیانی اور دیگر نے خطاب کیا،جمعیت علماء اسلام پاکستان تحصیل تفتان کے امیر مولانا نجیب اللہ محمد حسنی سنیر رہنما سردار عبدالرحیم خلجی کی قیادت میں شام کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے خلاف مرکزی قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح تفتان میں بھی شام کے مسلمانوں کے ساتھ یوم اظہار یک جہتی منایا گیا اور اس کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئیں ۔

ریلی میں انڈیا روس اور امریکہ کے خلاف شدید نعرئے بازی کی گئی جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی ریلی مختلف روڑوں سے ہوتا ہوا مین چورنگی میں ایک جلسے کی شکل اختیار کی جس سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مظلوم عوام پر ایک خطرناک جنگ مسلط کی گئی ہے اس پر عالمی برادری اور خصوصا اسلامی ممالک کے سربراہوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

جمیعت علماء اسلام(ف)کے زیر اہتمام مرکزی کال پر ڈھاڈر میں بھی شامی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی مدرسہ مطلع العلوم سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی امیر حاجی منگے خان رائیجہ نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔

ریلی شاہی چوک ڈھاڈر سے ہوتاہوا پریس کلب ڈھاڈر پہنچا تو اس موقع پر مظاہرین سے جمیعت علماء اسلام کے مرکزی پریس سیکرٹری، سابق سینیٹر حافظ حسین احمد، ضلعی امیر حاجی منگے خان رائیجہ، ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ یعقوب،امیر تحصیل ڈھاڈر مولانا عبدالحئی جتوئی،مولانا نیاز اللہ،مولانا احمد خان،مولانا زبیر احمد دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بشا ر الاسد اور انکی حامیوں نے چند روز میں نہتے معصوم بچوں سمیت ہزاروں نہتے مسلمانوں کا شہید کیا ہے ۔

شام میں شام غریباں برپا کیا گیا ہے مسلمانوں کی خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے مسلمانوں کے خلاف روس،امریکہ،اسرائیل متحد ہوکر روزانہ شام کے شہر غوطہ پر کیمیائی ہتھیاروں سے بمباری کرکے نہتے اور بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے،جمعیت علمائے اسلام نصیرآباد کے زیراہتمام صوبائی نائب امیرمولاناعبداللہ جتک کی قیادت میں شام کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈیرہ مرادجمالی میں ایک ریلی مدرسہ احسانیہ سے نکالی گئی ۔

ریلی کے شرکاء ہاتھیوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے شہرکے مختلف علاقوں سے گشت کرتے ہوے پریس کلب کے سامنے قومی شاہراہ پراحتجاجی مظاہرہ کیاگیاجہاں مظاہرین نے امریکہ سمیت دیگرمسلمان دشمن قوتوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب وضلعی امیر مولانا عبداللہ جتک،ضلعی ترجمان حافظ سعیداحمد بنگلزئی مولانافضل محمدمینگل قاری بشیراحمد لانگو مولانا محمد عالم لانگو، مولانابشیر احمد جمالی،مولاناعلی گل لانگو سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتحادی فوجیں شام میں ظلم اور زیادتی کی انہتاکررہے ہیں بمباری کے ذریعے معصوم بچوں خواتین سمیت بے گناہ مسلمانوں کاقتل عام کررہے ہیں ۔

امریکہ اسرائیل بھارت سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جوکہ مسلمانوں کے دشمن ہیں اور وہ مسلمان دشمن پالیسی پرعمل پیرا ہیں آج مسلمانوں پرزمین تنگ کردی گئی ہے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کال پرشام کے مسلمانوں پرجاری بربریت کے خلاف جمعیت نوکنڈی نے ضلعی امیرمولانامحمدعالم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جوک بازار چوک پرجلسہ کی شکل اختیارکرگئی۔

جلسے سے مولانامحمدعالم جماعت اہلسنت وجامعہ غوثیہ جامع مسجد کے امام اورتحریک منہاج القرآن کے رہنماء قاری نوراللہ ،قاری مجیدنوتیزئی اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شام میں مسلمانوں کے خلاف ظلم جبراوربربریت پراقوام متحدہ اوراوآئی سی کی خاموشی باعث حیرت ہیں اورمسلمانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے آج مسلمان پورے دنیامیں کفارکے شکنجہ میں ظلم وجبرکاشکارہیں۔

ملک بھرکے طرح ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ میں بھی جمعیت علمااسلام کے زیراہتمام ضلعی رہنمامولانامنظوراحمداورمشتاق احمدبگٹی کے سربراہی میں شام کے مسلمانوں پرہونے والے مظالم کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں جمعیت کے کارکنان اورعام مسلمانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلمان ایک جسم کے مانندہیں شام میں ہونے والے مظالم کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں انہوں نے کہاکہ عالم اسلام بشمول پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی ایک بہت بڑاافسوسناک واقعہ ہے ہم اسکی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔

تمام مسلم ممالک اوراقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے علمبردارتنظیموں سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ شام میں ہونے والے مسلمانوں کے عورتوں بچوں بوڑھوں پرمظالم کوفوری بندکراکے امت مسلمہ کی غیریقینی کیفیت کوختم کیاجائے،جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام شام کے مسلمانوں کے حق میں ملک بھر کی طرح خاران میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بازار چوک میں جلسہ عام منعقد ہوا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سینئر نائب صدر مولانا عنایت اللہ بارانزئی ، ضلعی نائب امیردوئم مولانا عظمت اللہ ، مولانا عبداللہ، جے ٹی آئی کے ضلعی صدر قاری شکر اللہ حنفی ، جنرل سیکرٹری قاری عزت اللہ عابد جمعیت سوشل میڈیا نیٹ ورک کے کوارڈینیٹر خلیل عالم کبدانی آج شام ودیگر مسلم ممالک میں لادین قوتیں ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو دست وگریبان کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ روس ایران اور دیگر ممالک نے ملکر ملک شام میں دہشت گردی کے ذریعے مسلمان بچوں بوڑھوں خواتین پر گولیوں اور بارود کی بارش کررہے ہیں اور مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی خاموشی مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کاہ کہ ایک سازش کے تحت مسلم ممالک میں خون ریزی کیلئے راہیں ہموار کی جارہی ہیں اور بد قسمتی سے مسلم ممالک دنیا میں اکثریت میں ہوتے ہوئے بھی اس ظلم اور بربریت کو روکنے میں ناکام ہیں انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شام میں جنگ بندی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں