|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2018

دکی :  بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے کلی نیک مسے زئی اور رباط میں خسرے کی وباء پھوٹنے سے 2بھائیوں سمیت 4بچے جاں بحق جبکہ متعدد متاثر ہوئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع دکی کے علاقے رباط میں خسرے کی وباء پھوٹنے سے 5سالہ سیف اللہ اور اس کے 2سالہ بھائی عنایت اللہ سمیت 2سالہ بچی رابعہ جان کی بازی ہار گئی ہے جبکہ دکی کے ہی کلی نیک مسے زئی میں نواب خان ناصر نامی شخص کی 2سالہ بچی نادیہ بی بی جان کی بازی ہارگئی ہے اس طرح گزشتہ روز خسرے کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد4جبکہ مجموعی طورپر رواں سال کے دوران خسرے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 9ہوگئی ہیں ۔ 

پولیو فوکل پرسن کے مطابق دکی کے سول ہسپتال میں خسرے سے بچاؤ کے انجیکشنز ختم ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر دکی حبیب الرحمن کاکڑ نے بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔