|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2018

حب +قلات : صنعتی شہر حب اور سوراب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سوراب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک جاں بحق ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب قلات سے نوے کلومیٹر دور سوراب کے علاقے گدر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نیاز احمد قو م سناڑی کو شدید زخمی کر دیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہو گیا ۔

اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے لاش کو ورثا کے حوالے کیا سوراب لیویز نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،علاوہ ازیں پولیس کے مطابق حب کے علاقے مین شاہراہ قابوس ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں سول ہسپتال حب لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی محمدحسین ولد دین محمد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ شدید زخمی ولی محمد کو طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے نامعلوم افراد کی تلاش کیلئے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ پولیس واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے ۔