|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2018

کوئٹہ: ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2018ء میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات ہونے والے ہیں جس میں حصہ لینے کیلئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہناتھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے انجام دیے جس کو سپریم کورٹ اور حکومتی سطح پر سراہا گیا اب چونکہ اس بار سپریم کورٹ بار کی صدرات کیلئے بلوچستان کی باری ہے صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہناتھا کہ وہ بلوچستان حکومت ،وکلاء برادری اور عوام کے مشکور ہیں۔