واشنگٹن: امریکی بحریہ کا ایف اے 18 جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ویسٹ نیول ایئر اسٹیشن کے قریب امریکی نیوی کا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ جیٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں سوار دونوں ہوا باز جان کی بازی ہار گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے نے فضا میں قلابازی کھائی، پھر ایک دھماکا سے اس میں آگ لگ گئی اور طیارہ سمندر میں جاگرا۔
امدادی اداروں نے سمندر سے دونوں ہوا بازوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ امریکی نیوزی نے بتایا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔