|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2018

قلعہ سیف اللہ : قلعہ سیف اللہ شہر کے قریب پولیس ایریا میں باغ سے ایک پندرہ لڑکے بچے اسداللہ ولد شاہ ولی قوم باتوزئی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے سول ہسپتال لا کر ابتدائی طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ روانہ کیا گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق بچے کو درندہ صفت انسانوں نے جنسی زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس کے علاوہ بچے کے جسم پر تشدد کے کئی نشانات بھی تھے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکارجائے وقوع پر پہنچ کر نامعلوم ملزمان کے خلاف تفیش کر رہی ہے۔ یولیس اہلکاروں کے مطابق ملزمان تین چار ہوسکتے ہیں جن گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا ہے۔