خضدار : خضدار سٹی ،باغبانہ ،زیدی ،فیروز آباد کے لئے نادرا کا ایک دفتر ،دفتر میں اسٹاف کی کمی ،لوگوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ،خضدار سٹی اور گردنواح کے علاقوں میں نادرا کیوسک سینٹروں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن خضدار کی آباد ی دو لاکھ سے بھی زیادہ ہے اس پوری آباد اور قر ب و جوار کے علاقوں کے لوگوں کے لئے نادرا کی جانب سے ایک دفتر قائم کیا گیا ہے ،اور اس دفتر میں بھی عملہ کی تعداد نہ ہونے کی برابر ہیں ،عملہ کم ہونے کی وجہ سے روزانہ صرف پچاس سے اسی کے قریب ٹوکن جاری کیا جاتا ہیں جبکہ روزانہ سیکڑوں لوگ شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نادرا آفس جاتے ہیں ۔
عملے کی کمی اور مزید کیوسک سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شناختی کارڈ بنوانے میں شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ہیں باغبانہ ،زیدی ،فیروز آباد ،ساسول اور گردنواح کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نادرا آفس خضدار عوامی بوج برداشت نہیں کر پا رہا ہے ۔
اس کے لئے ضروری ہے کہ باغبانہ ،زیدی ،ساسول اور فیروز آباد کے علاقوں میں نادر کے کیوسک سینٹرز کھلے جائیں خواتین کے لئے خواتین اسٹاف تعینات کئے جائیں تھا خواتین کو بھی حصول شناختی کارڈ میں کوئی مشکل درپیش نہ ہو واضح رہے کہ خضدار کا شمار بلوچستان کے بڑے شہروں میں ہوتا ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جس طرح کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں نادرا کیوسک سینٹروں میں اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح خضدار میں میں کیوسک سینٹروں میں اضافہ کیا جائے ۔
خضدار میں نادرا آفس میں عملے کی کمی
وقتِ اشاعت : March 17 – 2018