|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2018

کوئٹہ : گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان اساتذہ سراپا احتجاج بنے رہے ۔ اساتذہ کا مطالبات کے حق میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔

کوئٹہ میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (سیساحقیقی ) اور ایپکا تعلیمات کوارڈینیشن کی جانب سے مشترکہ حبیب الرحمن مردان زئی ،ہدایت غرشین اور یونس کاکڑکی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے مبینہ طور پر متنازعہ سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن کاتبادلہ کرکے انتظامی بنیادوں پر ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن اور دیگر اضلع سے بے دخل کئے گئے افسران کو ان کی جائے تعیناتی پر تعینات کیاجائے اور مبینہ طورپر متنازعہ اور نیب زدہ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 50فیصد پروموشن کوٹہ پرعملدرآمد اور تعطیلات کے دوران کنونس الائنس کی کٹوتی کے خاتمہ کے مطالبات پیش کئے ۔

قلات میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچا ریلی کی قیادت جی ٹی ائے بی قلات کے صدر محمد اشرف دہوار نے کیا اس موقع پر مظاہرین نے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔ 

خضدار میں بھی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن مطالبات کے حق میں سراپا احتجا ج رہے ، ریلی کے شرکاء نے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد انور ساسولی حاجی الہی بخش نتھوانی ،عبدالحمید نتھوانی کی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا ۔

دالبندین میں جی ٹی اے بی کی مرکزی کال پر گورنمٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کی جانب سے اساتذہ کے حل طلب مسائل اور سیکرٹری تعلیم کی اساتذہ کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرنے اور 50فیصد پروموشن کوٹے پر عملدرآمد میں تاخیر اور دیگر مسائل کے متعلق ضلعی دفتر مرکزی ہائی سکول سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا گیا ۔ ڈھاڈر میں جی ٹی اے بی نے ضلعی صدر نورجان شان رند کی قیادت میں سیکرٹری تعلیم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں شریک اساتذہ نے پلے کارڈ زاٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے مظاہرین رندعلی شاہی چوک سے ہوتے ہوئے ڈھاڈر پریس کلب پہنچے اس موقع پر مظاہرین سے نورجان شا ن رند اور دیگر نے خطاب کیا ۔

کوہلو میں گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے کال پرمطالبات کے حق میں نوکنڈی میں بھی اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

ریلی ومظاہرہ کے شرکاء نے .بازارکے مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے احتجاجی ریلی بازارچوک پرمظاہرہ کی شکل اختیارکرگئی ۔نصیرآباد میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر خان محمد سیال کی سربراہی میں صوبائی کال پر احتجاجی ریلی اسپیشل ہائی سکول سے نکالی گئی جس میں سیکڑوں اساتذہ نے شرکت کی اور پریس کلب کیسامنے مظاہرہ کیاگیا ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاوربینرزاٹھا رکھے تھے جن پر اساتذاہ کے حقوق کیلئے نعرے درج تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔صحبت پور میں بھی اساتذہ نے اپنے حقوق کیلئے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ۔جس میں صحبت پور ہائی سکول سے ریلی نکالی گئی ریلی نصیر آباد ڈویژن کے آرگنائزر عبدالرحیم گاجانی کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی میں شریک اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔جعفرآباد ،بارکھان،سوئی،سبی میں بھی مظاہرہ کئے گئیں