گوادر: گوادر کتب میلہ 2018اختتام پزیر ہوگیا۔13لاکھ اٹھارہ ہزار کی کتابیں فروخت۔ملک بھر سے ہزاروں لکھاری،ادیب و شعراء نے شرکت کی۔
میلے میں تیس کے قریب سیشنز منعقد ہوئے،ارود و بلوچی کے گیارہ کتابوں کی رونمائی بھی ہوئی۔آر سی ڈی کونسل کے زیراہتمام معروف بلوچ راجی شاعر استاد عبدالمجید گوادری کے نام منعقدہ چار روزہ گوادر کتب میلہ 2018اختتام پزیر ہوگیا اس کتب میلے میں ملک کے معروف و مشہورپبلشرز کی جانب سے23بک اسٹالز لگائے گئے تھے ۔میلے میں تقریباًتیرہ لاکھ کے کتابیں خریدے گئے ۔
کتب میلے میں ملک کے ممتاز دانشور،ادیب،لکھاری،محقق ،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت خواتین و حضرات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔گوادر کتب میلہ 2018کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی ، چیرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی،آر سی ڈی کونسل کے صدرناصررحیم سہرابی اور سابق صدر خدابخش ہاشم کا کہنا تھا کہ کتب میلے کو استاد عبدالمجید گوادری کے نام کرنا مرحوم کے ادبی خدمات کو یاد کرنا ہے ۔
گوادر کتب میلہ پانچویں سال سے تسلسل کے ساتھ ہرسال جاری ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد کا شرکت بھی ہرسال بڑتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سال ملک بھر سے ہزاروں لوگوں کی شرکت گوادر کتب میلے کے منتظمین کے حوصلے بلند کریں گے اب یہ کتب میلہ ایک روایت بن کر ابھری ہے جس سے نا صرف اس خطے کی علم و ادب پر مثبت اثرات پڑھیں گے بلکہ بلوچی زبان کی ترقی و ترویج بھی ممکن ہے ۔
کتب میلے میں بلوچی کے علاوہ اردو لکھنے والے شعراء و ادباء نے خصوصی طور پرشرکت کرکے علم دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔مقررین کا مذید کہنا تھا کہ گوادر جیسے بدلتے شہر میں ادب ،زبان و ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ہونے والی ترقی میں ہماری تشخص زندہ رہے ۔
اس موقع پر اختتامی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے آرسی کونسل کے صدر ناصر رحیم سہرابی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کتب میلے کی انعقاد میں ہمیں مختلف اداروں،سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور تعاون کرکے علم دوستی کا ثبوت دیا ہے اور اس پروگرام میں خواتین سمیت درجنوں نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر کام کیا ہے ۔
یاد رہے کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی گوادر کتب میلہ 15مارچ کو شروع ہوا تھا اور18مارچ کو اس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ دریں اثناء ایم پی اے میرحمل کلمتی،ڈپٹی کمشنر گوادر داؤد خلجی،چیرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سرابی،آرسی ڈی کونسل کے صدرناصر رحیم سہرابی،سابق صدر خدابخش ہاشم ،سابق جنرل سیکریٹری عبداللہ عثمان و دیگر نے شرکاء اور منتظمین میں یادگاری شیلڈ تقسیم کئے
گوادر کتب میلہ 2018اختتام پزیر
وقتِ اشاعت : March 19 – 2018