دالبندین : چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق سنجرانی دوروزہ دورے پر دالبندین پہنچ گئے ،کوئٹہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے دالبندین ایئر پورٹ پہنچے جہاں پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔
ایئر پورٹ پر علاقے کے وسیاسی وقبائلی عمائدین ان کے حامیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا فقید المثال استقبال کردیا اور انہیں گاڑیوں کے طویل جلوس کے ہمراہ کلی داؤد آباد میں واقع سنجرانی ہاؤس پہنچا دیاگیا۔
دالبندین ایئر پورٹ اور مختلف مقامات پر عمائدین پر مقامی میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران چیئرمین سینٹ حاجی محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ سینٹ وفاق کی علامت ہے وہ ایوان کو بہتر انداز میں چلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور تمام کولے کر ساتھ چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے، چاغی میرا اپناگھر ہے ، چاغی اور بلوچستان بلکہ پورے ملک کے عوام سے گہری محبت ہے اور عوام بھی ان سے کافی محبت رکھتے ہیں، بطور چیئرمین سینٹ بننا پورے علاقے کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کیخلاف کسی قسم کی تحریک نہیں چل سکتی کیونکہ عمران خان بلاول بھٹو زرداری ، آصف زرداری اور فاٹاکے سینیٹرز ان کے ساتھ ہیں حاصل خان بزنجو ہمارے بزرگ ہیں میں ان کے بارے میں کمنٹس نہیں دینا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاغی سمیت بلوچستان کے دیرینہ اور حل طلب مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا ہر ممکن کرداراداکریں گے ، ریکوڈک پروجیکٹ کا مسئلہ حل ہونے سے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اس سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے ہیں، دیکھنا ہے کہ کیا ہوتا ہے ہم پر امید ہے کہ شاید کچھ بن جائے، انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پوچھا کہ سنجرانی کہاں سے آیا بلکہ ہماری کامیابی نے ثابت کر دی کہ ہم عوام سے ہیں اور سیاسی جماعتوں اور سینیٹرز نے ہمیں مینڈیٹ دیا بلوچستان میں کارخانے لگانے سے بیروزگاری پر قابو کیا جاسکتا ہے۔
انشاء اللہ صوبے کے عوام ہم سے جو امید یں وابستہ کئے ہوئے ہیں انہیں پورا کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے، سردارنجیب سنجرانی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ حاجی صادق سنجرانی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیاگیاجس میں وزیراعلیٰ کے مشیر اعجاز سنجرانی، پیپلز پارٹی کے سردار عمیر محمدحسنی ودیگر تھے ۔
چیئر مین سینٹ دالبندین پہنچ گئے، حاصل بزنجو ہمارے بزرگ ہیں انکے بارے میں کچھ نہیں کہنا ،صادق سنجرانی

وقتِ اشاعت : March 20 – 2018