گوادر : گوادر کی تشخص اور بقاء کیلئے تعلیمی ترقی بنیادی اہمیت رکھتی ہے، نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارلیمانی پارٹی ہے۔آئینی فریم کے اندر رہتے ہوئے ہم بلوچ وسائل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
نیشنل پارٹی کو حلقہ بندیوں پر شدید اعتراض ہے 3 اپریل تک پارٹی پٹیشن جمع کر دیا جائیگا۔اس ضمن میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گوادر پریس کلب کے پروگرام حال احوال سے خطاب ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اس وقت صوبے بھر میں غربت اور تعلیمی پسماندگی انتہائی درجے پر پہنچ چکی ہے ۔
نیشنل پارٹی ایک جمہوری اور پارلیمانی پارٹی ہے اور عوام کے ساتھ ملکر جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قومی بقاء اور تشخص کیلئے ہمیں حصول علم پر توجہ دینا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا تعلیمی پسماندگی کے خاتمے اور ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے ہماری جدوجہد ساحل وسائل کا حصول ہے ۔ بلوچستان کی ہر ایشو پر یہاں کے قوم پرست جماعتوں کو راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔ غربت اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ہمیں ملکر جدوجہد کرنا ہوگا۔
انھوں نے گوادر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گوادر کی مقامی صحافیوں کی کارکردگی کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ گوادر کے صحافی اپنی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی بھرپور خدمت کرینگے ۔
گوادر پریس کلب پہنچنے پر کابینہ اراکین اور ممبران نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا ترتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر صدر مراد سالک اور سرپرست اعلیٰ اسماعیل بلوچ نے بھی مختصر خطاب کیا ۔ جبکہ اسٹیج سکریٹری کے فرائض صداقت بلوچ نے سر انجام دیئے۔
اسٹیج پر ضلع کونسل گوادر کے چیرمین بابو گلاب،میر اشرف حسین، میڈم طاہرہ خورشیداور فیض نگوری سمیت نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے ممبران کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔
حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں جلد عدالت سے رجوع کریں گے ،ڈاکٹر مالک بلوچ
وقتِ اشاعت : March 23 – 2018