|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2018

لاہور: بھٹہ چوک کے قریب گھر سے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم  پی اے یاسمین خان کی 3 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی 3 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  لاش مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یاسمین خان  گھر میں اکیلی تھیں، موت کے وقت وہ کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں، لاش 3 روز پرانی لگتی ہے، یاسمین خان کی موت کی وجہ بظاہر ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ) معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ یاسمین خان پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور نہ ہی جس پر کوئی زخم کا نشان ہے۔ لاش کو تحویل میں لے کر موت کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔