ڈیرہ مراد جمالی : صوبائی وزیر صحت میر عبدالماجد خان ابڑو کے حلقہ انتخاب آر ایچ سی چھتر میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کے پیٹ تیزدار آلے بلیڈ سے کاٹ کر بچے نکالنے سے نومولود بچوں اور ماؤں کی ہلاکتوں کا انکشاف ۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر میں عوامی کھلی کچہری میں ایک مقامی شخص نے صوبائی وزیر صحت میر عبدالماجد خان ابڑو کرنل ایف سی ہمایوں اسلم ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی اسسٹنٹ کمشنر چھتر غلام حسین بھنگر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنا ن لاکٹی کے سامنے انکشاف کیا کہ تحصیل چھتر کی آر ایچ سی میں لیڈی ڈاکٹر الڑا ساؤنڈ کی سہولت کی عدم سہولیات کی وجہ سے عطائی ڈاکڑوں کے غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ماؤں کی بھی بڑے پیمانے پر اموات واقع ہورہی ہے ۔
انہوں نے بتایاکہ اکثرخواتین کے پیٹ تیزدار آلہ یا بلیڈ سے بھی کاٹ کر بچے ماؤں کے پیٹ سے نکالے گئے ہیں جس سے کھلی کچہری میں شامل آفیسران حیران رہے گئے جس پر صوبائی وزیر میر عبدالماجد خان ابڑو نے تحصیل چھتر کی آر ایچ سی میں لیڈی ڈاکڑ الڑا ساؤنڈکی عدم سہولیات کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے جس سے کھلی کچہری میں شامل افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
سرفرازبگٹی کے بعد ماجد ابڑو کا حلقہ انتخاب ،خواتین کاتیز دھار آلے سے پیٹ پھاڑ کر آپریشن کرنیکا انکشاف
وقتِ اشاعت : March 27 – 2018