کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میں پولیس کی جانب سے اراکن اسمبلی کے خلاف درج مقدمات معطل کر کے حکام سے وضاحت طلب کرلی۔
مقدمات کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسوں سے خطاب کر نے والے اراکین بلوچستان اسمبلی کے خلاف درج کئے گئے تھے۔ مقدمات میں نامزد پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی نواب ایاز جوگیزئی نے محمد اکرم شاہ ایڈووکیٹ کے توسط سے اپنے خلاف مقدمات کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر کے اسے ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔
ہائی کورٹ کے جج محمد اعجاز سواتی نے درخواست کی سماعت کی اور اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمات معطل کرنے کے احکامات جاری۔
عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کر کے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر طلب کرلیا۔