کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نا ہونے باعث ایک اور پھول مرجھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کوہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ڈیلیوری کے سلسلے میں ایمرجنسی حالت میں رات دیر گِئے ڈیرہ بگٹی ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا ،جہاں کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔مصیبت کے مارے یہ لوگ سوئی کی طرف روانہ ہوتے ہیں ۔
یہاں بھی ان کو کوئی لیڈی ڈاکٹر میسر نہیں ہوں حاملہ خاتون کو جونہی گاڑی سے اتارنے لگتے ہیں تو اسی وقت سڑک پر جڑواں بچے جنم لیتے ہیں. اس پھول کے جوڑے میں سے ایک پھول تھوڑی دیر بعد مرجھا جاتا ہے۔
حکمران طبقے سے میرا سوال ہے کیا ہمارے حاملہ خواتین اور پھول جیسے بچے یونہی مرتے رہینگے،کیا بلوچستان کے حکمران ایک زچہ وبچہ سنٹر قائم نہیں کرا سکتے جہاں ڈیلیوری کی جدید سہولتیں موجود ہوں۔
ڈیرہ بگٹی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نا ہونے باعث ایک اور پھول مرجھا گیا
وقتِ اشاعت : March 28 – 2018