قلات: زمیندار کسان اتحاد کے زیر اہتمام کیسکو کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف کوئٹہ کراچی قو می شاہراہ بلاک زمینداروں نے قومی شاہراہ کو کھڈ کوچہ کے علاقہ بدرنگ کے مقام پر روکاوٹیں ڈال کر ہر قسم کے ٹریفک کے کے لیئے بند کر دیا ۔
شاہراہ بلاک ہو نے سے سڑک کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر پھنس گئے مظاہرین کی قیادت زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغالعل جان احمدزئی ملک محمد یو سف مغل ٹکری عبدالرسول کھیازئی عبدالحفیظ عمرانی حاجی عبدالوہاب حاجی جان محمدحاجی محمد صدیق لہڑی ٹکری عبدالقیوم نیک محمد اللہ بخش عزیز احمد حاجی حفیظ اللہ ملا علی جان غلام اکبر سردار زادہ میر جان شاہوانی میر عبدالستار عمرانی میر حبیب الرحمان محمد شہی علی محمد نیچاری اور دیگرکیا ۔
احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں قلات منگچر کھڈ کو چہ اور مستونگ کے زمینداروں نے شرکت کیں اس موقع پر مستونگ انتظامیہ کی جانب سے قومی شاہراہ کی کئی بار زبردستی کھولنے کی کوشش بھی کی مگر وہ ناکام رہے اور مسلسل تین گھنٹوں تک قومی شاہراہ بند رہا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔
بعدازاں کمشنر قلات ڈویثرن ہاشم غلزئی اور زمینداروں کی قیادت کے درمیان ٹیلیفون پر مزکرات ہوئے جس پر کمشنر قلات محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ پیر2مئی کو ائے سی کیسکو اور قلات ڈویثرن کے تمام کیسکو ایکسئین کو قلات میں بلاکر ان کے ساتھ مزاکرات کے جائے گا ۔
تب تک کے لیئے زمیندار اپنے احتجاج کو موئخر کریں جس پر زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغالعل جان احمدزئی نے احتجاج عارضی طور پر ختم کرنے کا علان کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف ہم نے مجبور ہو کر قومی شاہراہ کو بند کر دیا ہے ۔
تاہم کمشنر قلات ڈویثرن ہاشم غلزئی کی یقین دہانی پر ہم نے اپنا احتجاج عارضی طور پر ختم کر دیا انہوں نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہیں اور یہ تین گھنٹے بھی بجلی کی وولٹیج اتنی کم ہو تی ہیں کہ ہمارے مشینیں نہیں چلتی ہیں ۔
کیسکو کی جانب سے زمینداری کی عین سیزن میں زمینداروں کو بجلی نہ دینا زمینداروں کی معاشی قتل عام کی مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے فصلوں کا موسم ہیں ابھی اگر فصلوں کو پانی نہ ملیں تو زمینداری تباہ برباد ہو جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ کیسکو ہمیں جان بوجھ کر سڑکوں پر لانا چاہتی ہیں جو کہ قابل مذمت ہیں انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات حل نہیں ہو ئے تو ہم پھر سڑکوں پر نکل آئینگے جس کی زمہداری کیسکو پر عائد ہوگی۔
قلات کیسکو کیخلاف زمینداروں کااحتجاج قومی شاہراہ بلاک
وقتِ اشاعت : March 29 – 2018