قلات: جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی ونگ قلات کے صدرانیل کمار کی قیادت میں وفد کی جمعیت کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری دے ان کی رہائشگاہ کو ہنگ چھاؤنی میں ملاقات وفد میں جمعیت کے اقلیتی ونگ کے سیکریٹری جنرل سری چند کنیالال اور دیگر بھی شامل تھے ۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا جمعیت نے پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتوں کی حقوق کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہیں اور ہر مشکل وقت میں اقلیتوں کا ساتھ دیا ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں اقلیتوں کو جو حقوق دیئے ہیں جمعیت علماء اسلام ان کی بھر پور دفاع کریگی انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کی بہترین پالیسیو ں کی وجہ سے پاکستان میں اقلیتیں جمعیت کو ہی اپنے حقوق کے محافظ سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اقلیتی برادری جوق در جوق جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔
انہوں نے وفد سے کہا کہ وہ جمعیت علماء اسلام کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں جس پر جمعیت علماء اسلام اقلیتی ونگ کے صدر انیل کمار نے مولانا عبدالغفور حیدری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قلات کے ہندو برادری جمعیت علماء اسلام کو اپنی محافظ سمجھتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مر نا جمعیت میں ہیں اور ہم جمعیت اقلیتی برادری میں فعال کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی جانب سے دعوت کی درخواست کو مولانا عبدالغفوری حیدری نے اپریل میں قبول کر لی ہیں تاریخ کا علان بعد میں کیا جائے گا۔
جمعیت اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے، غفور حیدری
وقتِ اشاعت : March 30 – 2018