خضدار: تحصیل کرخ 16 موضہ جات کو سندھ کے علاقہ قمبر شہداد کوٹ میں شامل کرنے کے خلاف ،ڈھاڈھارو، ،یونین کونسل سن چکو سمیت خضدار اور کرخ کے عوام سرآپا احتجاج ،الیکشن کمیشن کی جانبداری ،سندھ حکومت کی توسیع پسندانہ عزائم ،قابل مذمت ہے ۔
ڈھاڈاروسمیت تمام موضہ جات بلوچستان اور ڈسٹرکٹ خضدار کا حصہ ہیں ،سندھ حکومت وسائل پر قبضہ کرنے کی خاطر ان علاقوں کو سندھ کا حصہ قرار دینے کی سازشیں کر رہی ہے۔
سیاسی جماعتوں کے عہدیداروان ،و سماجی کارکنان کی مشترکہ پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق کرخ ڈھاڈاروکے رہائشی ،ڈاکٹر خلیل احمد بہلول ،رئیس ،میر محمد خان مینگل ، ،عبدالصمد بہلول ،منظور احمد بہلول ،تیمور خان بھوتانی ،عبدالرشید چھٹہ ،وزیر احمد چھٹہ ،بی این پی (عوامی ) ضلع خضدار کے صدر ڈاکٹر حضور بخش زہری ،نایب صدر حاجی نور الدین چھٹہ ، حاجی عبدالوہاب موسیانی ،بی این پی (مینگل ) کے ضلعی ترجمان سیف اللہ شاہوانی نے خضدا رپریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کرخ کے موضہ جات میر گل ،چھبوں ،ڈھاڈاھارو ،دشت لک ،گھنٹے سور ،کھیڑا ،کھچانڈو،کرچھہ ،لڑنگ ،مننے والا کچھ،چھوٹا پھوڑ،ٹوٹھہ،شوق بارگ ،وہڈھ،کھوزئی کو ضلع خضدار سے انتخابی حلقے سے نکال کر شہداد کوٹ قمبر حلقہ 203 میں شامل کر دیا گیا ہے ۔
یہ علاقے بلوچستان ضلع خضدار کے ہیں عوام کے مرضی و منشاء کے خلاف ان علاقوں کو سندھ کا حصہ قرار دینا سنگین مزاق اور عوام کے جزبات سے کھیلنے کے مترادف ہیں صدیوں سے بلوچستان کا حصہ رہنے والے ان علاقوں پر حکومت سندھ نے اس لئے نظریں لگائی ہیں یہاں قدرتی وسائل زیادہ ہیں ۔
برادر صوبے کے وسائل پر قبضہ کرنے کی روایات نہ صرف صوبائی نفرتوں میں اضافہ کرے گی بلکہ دو برادر اقوام کو بھی مد مقابل کریگی ڈاکٹر خلیل احمد بہلول اور دیگر کا کہنا تھا کہ ان علاقوں سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے معزز رکن ہیں ۔
ان علاقوں کے فوجداری مقدمات بھی لیویز تھانہ کرخ میں درج ہیں میں خود اسی ڈسٹرکٹ سے میڈیکل کا سیٹ حاصل کر کے ڈاکٹر بن گیا ہم بلوچستان کا حصہ تھے حصہ ہیں اور حصہ رئینگے پاکستان ہمارا ملک اور بلوچستان ہماری دھرتی ہیں ہم اپنی جغرافیائی حدود کی ہر صورت دفاع کرئینگے ۔
ہماری علاقوں کو سندھ میں شامل کرنیکی زمہ دار الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبہ سندھ ہیں ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ،سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہونیوالے اس نا انصافی کا ازالہ کریں اگر ہماری بات نہیں سنی گئی ہمارے علاقے پر سندھ کی ڈاکہ زنی کو نہیں روکھا گیا تو ہم سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کے تمام راستوں کو استعمال کرئینگے ۔
خضدار، ڈھاڈر کو سندھ میں شامل کرنے کیخلاف شہریوں کا احتجاج
وقتِ اشاعت : April 1 – 2018