|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2018

ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار بائی پاس کے قریب باراتیوں کی گاڑی کو المناک حادثہ تین معصوم بچے جاں بحق خواتین و بچوں سمیت نو افراد زخمی ہو گئے ۔

حادثہ اوور ٹیک کے باعث پیش آیا ذخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا اسپتال میں ذخمیوں کہ آہ و پکار باراتیوں کی گاڑی ربی کینال سے یٹ گڑھ جا رہی تھی کی حادثے کا شکار ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ربی کینال سے پرکانی قبیلے کا خاندان شادی کی تقریب کے بعدمزدا ٹرک میں واپس روجھان جمالی آ رہے تھے کی ڈیرہ اللہ یار بائی باس کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی حادثہ اتنا شدید تھا کہ مزدا ٹرک بائی پاس سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں تین معصوم بچے گل جمک محمد امین سمیت تین بچے جاں بحق جبکہ محمد عباس بی بی سلطانہ ندیم ثریا بی بی رحم دین نصیب دین ریاض احمد مقبول احمد زخمی ہو گئے ۔

جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف گاڑیوں میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں ذخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ تین ذخمیوں کو نازک حالت میں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رضا کار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے اسپتال میں تین معصوم بچوں کی لاشیں لائی گئیں تو ہر آنکھ اشکبار تھی پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔