گوادر : گوادر کے عوام کی حقوق کی جدوجہد ہمارا آئینی حق ہے، حقوق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
زمینوں کی لوٹ کھسوٹ کے خلاف جدوجہد جاری رہے گا۔ کسی مقتدر قوت کا خوف نہیں ، گوادر کے حقوق کی جدوجہد آئین و قانون میں رہ کر کرتے رہے گے۔
گوادر ساحل عوامی اتحاد نے مھا نبر ہاؤسنگ اسکیم میں غیر قانونی الائٹمنٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔
آج احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ بیو رو کریسی مقامی لوگوں کی حق تلفی کررہی ہے۔ سابقہ اور مو جودہ عوامی نمائندوں کی خاموشی نیم رضامندی ہے۔ تمام غیر قانونی الائٹمنٹ فوری منسوخ کےئے جائیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکر یڑی بلوچستان نوٹس لیں ۔ مقررین کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب۔ گوادر کے سماجی تنظیم گوادر ساحل عوامی اتحاد کے زیر اہتمام ملا فاضل چوک پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔
مظاہر ین کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے گوادر ساحل عوامی اتحاد کے صدر مو لابخش مجاہد، نائب صدر غلام مصطفی رمضان، جنر ل سیکر یڑی مر اد ملنگ، گوادر فشر مین کے رہنماء ناخدا خدابخش ملگ اور گوادرعوامی راج کے صدر محمد حنیف کرد نے کہا کہ گوادر کے رہائشی سرکاری اسکیمات کو یہاں کی بیور و کریسی اور صوبے کے سیاستدانوں نے اپنا ذاتی جاگیر سمجھا ہے ۔
جہاں الائٹمنٹ مقامی اور غر یب لوگوں کی بجائے منظور نظر لوگوں کے لےئے کیا جاتا ہے جس کی واضح مثال مھانبر ہاؤسنگ اسکیم پشکان کی حالیہ پلاٹوں کی الائٹمنٹ ہے سابقہ ڈپٹی کمشنر نے جاتے جا تے کئی پلاٹ یہاں کی بیوروکریسی اور اپنے منظور نظر افراد کے حق میں کےئے ہیں جو مقامی لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف عمل ہے ۔
ا نہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ اس قسم کی زیادتی کئی دہا ئیوں سے جاری ہیں لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں کا سابقہ ضلع ناظم میر عبدالغفور کلمتی ، ایم این اے و ایم پی اے اور بلد یاتی چےئر مین مقامی لوگوں کے بنیا دی حقوق کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ یہ تمام لوگ مقامی لوگوں کے احساس محرومیوں کا ذمہ دار ہیں ۔
سابقہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر میر ین افےئر سے ہمیں کوئی گلہ نہیں یہ گوادر کے دوست نہیں لیکن ہمیں اپنوں نے زخم دےئے ہیں کسی کو با با ئے گوادر اور کسی کو فادر آف سٹی کے القاب دےئے گئے ہیں حیف کہ یہ اپنے عوام سے مخلص نہیں جس کی وجہ سے گوادر کے مقامی لوگ گوں نا گوں مسائل اور یہاں کی بیور و کر یسی کی زیا دتیوں کا شکار بن گئے ہیں ایم این اے منتخب ہونے کے بعد عید کا چاند ہوگئے ہیں ایم پی اے گوادر کا فرزند ہوکر بھی کر دار اداکر نے سے قاصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مھانبر ہاؤسنگ اسکیم میں غیر قانونی الائٹمنٹ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں یہ اسکیم مقامی لوگوں کے لےئے قائم کیا گیا ہے باہر کے لوگوں کو نوازنا حق تلفی ہے جس کے خلاف گوادر ساحل عوامی اتحاد آ صبح دس بجے ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالنے کااعلان کر تی ہے۔
احتجاجی ریلی میں گوادر کے غیور عوام بھر پور شرکت کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکر یڑی غیر قانونی الائٹمنٹ کا فوری نوٹس لیکر مقامی لوگوں کی داد رسی کریں۔