|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2018

لاہور : بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور کی جانب سے تین دنوں پر مشتمل ایک شاندار سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں لاھور کی مختلف یونیورسیٹیز کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 

ان ٹیموں میں بلوچ، سندھی، پنجابی، پشتون، گلگتی اور دیگر کلچرز سے تعلق رکھنے والے قوموں نے شرکت کی۔آپشن گروپ آف کو کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق نے پروگرام کا افتتاح کیا ۔ بلوچی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سہیل شاہ اور زیور بلوچ نے ڈاکٹر قیصر کو بلوچی پگڑی پہنائی۔ ڈاکٹر قیصر نے طلباء سے مخاطب ہو کر سپورٹس کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نوجوانوں کی کاوش کو سراہا۔ 

اس پروگرام میں مختلف گیمز کھیلی گئیں جس میں کرکٹ ، فٹبال ،لوڈو،کارڈز، شطرنج وغیرہ شامل تھے۔ایونٹ میں مختلف یونیورسٹیز سے 35 کرکٹ کی ٹیمیں اور 20 فٹبال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ کرکٹ میں کا فائنل نیواسٹار اورمحسن الیون کے درمیان کھیلا گیا ۔ محسن الیون نے نیواسٹا ر کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 


فٹبال کا فائنل بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی اور پی ای ڈی ایم کے مابین کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول سے برابر رہا ۔ میچ کے فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا جس میں بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی جیت کر ٹائٹل فٹبال مقابلہ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔پورے ایونٹ کو کو کامیاب بنا نے میں اظہار بلوچ، چیئرمین لطیف بلوچ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار تھا۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر ابابگر بلوچ اور عمرداوڑ نے کامیاب ہونے والے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔اس پروگرام کا نام “کھیلوں کے زریعے امن ‘‘(sports through peace) رکھا گیاتھا۔جس کا مقصد لوگوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ بلوچ طلباء ملک میں بدامنی کی فضا کو مٹانا چاہتے ہیں۔اور ملک کی سبھی قوموں کو یکجا کر نا چاہتے ہیں۔اسطرح محبت اور بھائی چارے رہے ۔

اس ایونٹ کو سہیل شاہ اور بلوچ کو نسل پنجاب یونیورسٹی کے تمام ممبران کو اس کامیاب پروگرام پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اور امید رکھتا ہوں کہ ہم اسی روایت کو جاری و سازی رکھیں گے۔اس طرح یونیورسیٹز کے مختلف کلچرز سے تعلق رکھنے والے طلبا کے بیچ محبت کی فضا قائم رہے۔


آخر میں ٹورنامنٹ انتطامیہ کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹر قیصر رفیق اور پنجاب یونیوزسٹی انتطامیہ کے نہایت ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اْمید گو ہیں کہ آئندہ بھی آپ ہمارے ساتھ اسی طرح تعاون کرتے رہیں گے۔