کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہمارے لئے قابل احترام ہیں بلوچستان میں انکی آمد پر ان کا شایان شان استقبال بلوچستان کے عوام کی روایت کا حصہ ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں وزیراعلی ہاؤس میں صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا کہ اگرچہ سینٹ چیئرمین انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیانات سے بلوچستان کے عوام کی دل آزاری ہوئی ان کے بیانات سے ایسا تاثر مل رہا کہ وہ پاکستان کے نہیں صرف مسلم لیگ نون کے وزیراعظم ہیں ۔
ان سے چیئرمین سینٹ کے عہدے بلوچستانی فرزند صادق سنجرانی برداشت نہیں ہورہا ان کے بیانات سے بلوچستان کے عوام جو اپنی محرومیوں کا ہمشہ سے رونا رو رہے ہیں تقویت مل رہی ہے کہ بڑا بھائی پنجاب سینٹ میں بلوچستانی کی کامیابی پر صدمہ سے دوچار ہے
حالانکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پنجاب کے عوام کبھی بھی چھوٹے صوبوں سے اپنے آپ کو بالادست تصور نہیں کرتے لیکن ایک سوچ جو ہمشہ سے کچھ لوگوں کی ذہنی عکاس ہے اسے ہم پنجاب سمیت ملک کی سوچ قرار نہیں دے سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا خاران میں شاندار استقبال کیا جائے گا ہم اپنی بلوچی روایات کو ہر گز نہیں بھولیں گے لیکن اپنے عوام اور صوبے کے مفادات سے سے بھی کبھی غافل نہیں ہونگے۔