کوئٹہ: وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کاکہنا ہے کہ بلوچستان خطے میں اقتصادی خوشحالی کا راستہ بننے جارہا ہے۔آج صوبہ امن وامان بحال ہوچکا ہے، بلوچ عوام سی پیک سے فائداٹھائینگے۔
افغانستان سے دہشت گردآکر بلوچستان میں بدامنی پھیلاکر انتشار پھیلاناچاہتے ہیں۔افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں کی تعداد زیادہ ہے بھارتی اثرورسوخ افغانستان میں بڑھتاجارہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے 13 خود کش حملوں کوناکام بنایا۔ ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ بلوچستان نے غیرملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے میں تشددکے واقعات میں کمی آئی ہے امن وامان کی صورتحال ماضی کی نسبت اب کافی بہتر ہوچکی ہے مگر اس کے باوجود بہت سے مسائل اب بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں مکمل طور پرامن بحال ہو جائے گا تاکہ بلوچ عوام کوسی پیک منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔ انہو ں نے کہاکہ جلد چین کا دورہ کرونگا جہا ں تین بڑے اہم منصوبوں کے معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے دستخط ہونگے۔
وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کاکہنا ہے کہ بلوچستان خطے میں اقتصادی خوشحالی کا راستہ بننے جارہا ہے۔آج صوبہ امن وامان بحال ہوچکا ہے، بلوچ عوام سی پیک سے فائداٹھائینگے۔
افغانستان سے دہشت گردآکر بلوچستان میں بدامنی پھیلاکر انتشار پھیلاناچاہتے ہیں۔افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں کی تعداد زیادہ ہے بھارتی اثرورسوخ افغانستان میں بڑھتاجارہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے 13 خود کش حملوں کوناکام بنایاجس سے صوبہ کو بڑی تباہی سے بچایاگیا،حال ہی میں دہشت گردوں کے ایک ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کیا ہے جو دہشت گردی کے متعدد وارداتوں ملوث تھاجس نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی جبکہ بہت سے لوگوں کو گرفتاربھی کیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے افغانستان سے دہشت گردی کے منصوبہ بنارہا ہے کیونکہ ہمارے اہمیت کے حامل منصوبوں کو روکاجاسکے۔
دریں اثناء وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا ہے سابقہ حکومتوں نے سیاسی مصلحتوں کے باعث شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے کم وقت میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشیش کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی اب برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کوئٹہ اور ضلعی افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے میٹروپولیٹن اور ضلعی انتظامیہ کو مل کر کام کرنے ضرورت ہے اس حوالے سے وہ خود بھی شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کرتے رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اب چیزوں کو نظرانداز کرنے کا وقت گزر گیا کسی محکمے میں سرکاری ملازمین اور افسران کی لاپرواہی کو برداشت نہیں جائے گا اس سے پہلے انہوں نے خود ہی محکموں کو اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کا موقع دیا تھا لیکن اب چیزوں کی سختی سے مانیٹرنگ ہوگی اور جو بھی ذمہ دار ہوگا ۔
اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں کہا کہ تمام محکمے جن کا تعلق براہ راست پبلک سروسز سے ہے وہاں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی بلاجواز عوامی مسائل میں اضافہ کرنے والے افسران کو قطعی طور قابل معافی نہیں ہونگے۔
بلوچستان خطے میں اقتصادی خوشحالی کا راستہ بننے جارہا ہے صوبہ میں امن بحال ہوچکا ہے، قدوس بزنجو
![]()
وقتِ اشاعت : April 9 – 2018