|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2018

اندرون بلوچستان: کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا، انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اندرون بلوچستان انتظامی سربراہان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیاگیا،پشین میں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے ایک بچے کو حفاظتی قطرے پلاکر 15 اپریل تک جاری رہنے والے مہم کا آغازکیا۔ 

مہم کے دوران چھ سو تراونوے ٹیموں ( 693)کی مدد سے پانچ سال تک عمر کے ایک لاکھ ستائیس ہزار چارسو اٹھائیس( 127428)بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں جس کے لئے(48) اڑتالیس ٹرانزٹ پوائنٹس اور ( 48) فکسڈسائسڈز بھی قائم کئے گئے ہیں ضلع کے انتالیس (39 )یونین کونسلوں میں جاری مہم پر معمور سیکورٹی کے فرائض دوسوانیس پولیس (219) اہلکار دوسوپندرہ (215) لیویز اہلکاروں سمیت چالیس (40) ایف سی کے اہلکار شامل ہیں۔ 

گوادر میں پو لیو مہم کاافتتاح ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر گوادر سلطان بگٹی نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بچوں کو پو لیو کے قطرے پلاکر کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف انور، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر دل بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر عبدالطیف دشتی اور پی پی ایچ آئی کے ڈی سی ایم گلزار گچکی بھی موجود تھے ۔

تربت میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز،ڈپٹی کمشنر کیچ قربان مگسی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پھلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ ضلع کیچ میں تین روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح پیر کے روز ڈسٹرکٹ سول ہسپتال تربت میں ڈی ایچ او تربت ڈاکٹر سجاد بلوچ نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پھلا کر کیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او صحت ڈاکٹر سجاد بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر راشد علی ، ایم ایس ڈاکٹر فاروق رند،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اختر بوہیر،ڈاکٹر افضل خالق بلوچ، ایم این سی ایچ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ سمیت پی پی ایچ آئی کا نمائندہ بھی موجود تھا ۔

چاغی میں 12 اپریل تک جاری رہنے والی پولیو میم کے دوران 53716بچوں کو پولیو کی قطرے پلانے کی ٹارگٹ رکھی ہے15 یو سی انچارج ،45اہریا انچارج,200موبائل ٹیمیں، 16فکس سینٹر ،10ٹرانزٹ پوئنٹ تشکیل دیئے ہیں ۔

ضلع بھر میں چار روزہ پولیو مہم جاری ہے والدین اپنی بچوں کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے بچنے کے لیئے ضرور قطرے پلائی جائے اور ہمارے ٹیمیں مختلف علاقوں میں موجود ہیں والدین انکے ساتھ تعاون کریں اپنی بچوں کو زیادہ سے زیادہ قطرے پلائی جائے تاکہ ضلع چاغی میں مکمل طور پر پولیو کا خاتمہ ہوجائے ۔